ملازمین پرتشدد کی ویڈیو، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

safe_image.jpeg

فیکٹری مالک کے ملازمین پر تشدد کی ویڈیو نے ہلچل مچادی۔ ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک عبدالرحمان چاؤلہ جلاد بن گیا، نہ صرف مرد بلکہ خواتین ورکرز پر بھی ہاتھ اُٹھانے سے گریز نہیں کرتا۔
بلدیہ ٹاؤن میں ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک جلاد بن گیا عبدالرحمان چاؤلہ کا ملازمین سے بھیڑ بکریوں جیسا سلوک جب چاہے کسی کو تھپڑ جڑ دے ،کام پسند نہ آئے تو مرغا بنا کر ڈنڈے برسائے، خواتین ورکرز کو بھی بخشے گیا ۔
سماء نے فیکٹری مالک سے رابطہ کیا تو موقف دینے سے ہی انکار کردیا، فیکٹری سپروائزر نے تو ویڈیو کو ہی جعلی قرار دے دیا۔
ٹیم سماء نے فیکٹری کو بھی ڈھونڈ نکالا لیکن مالک کے بارے میں پوچھا تو دروازہ ہی بند کردیا گیا کہا گیا چاولہ صاحب نہیں آئے۔
سماء کی خبر پروزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا تو لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم فیکٹری پہنچی مگرمالک ملا،نہ ہی فوٹیج میچ ہوئی، فیکٹری میں تشدد کی ویڈیو پرملازمین نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

انتطامیہ اُردو صفحہ

انتطامیہ اُردو صفحہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top