گستاخانہ مواد کی روک تھام؛ فیس بک وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند

467495334.jpg

فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے کوششوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کے حل کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطے کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔ اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو جوابی مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں، باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔

انتطامیہ اُردو صفحہ

انتطامیہ اُردو صفحہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top