خود کش بمبار کی شناخت، اسے پکڑنے اور غیر مسلح کرنے کا طریقہ

khud-kush.jpg

خود کش بمبار کی شناخت، اسے پکڑنے اور غیر مسلح کرنے کا طریقہ
عوام کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانےکے لیے رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کے لیے ہدایت نامہ

*خود کش بمبار کی شناخت*:
خود کش بمبار کی عمر 12 سے 24 سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔خود کش حملہ آور کا باریش ہونا ضروری نہیں، کلین شیو بھی ہو سکتا ہے۔موسم سے ہٹ کر لباس پہنا ہو گا۔ہونٹوں پر جنبش اور تسبیح پڑھ رہا ہو گا۔پریشان، بے چین اور بے سکون نظر آرہا ہو گا۔
ڈیٹو نیٹر یا ایکٹیویشن سسٹم کی شناخت:
ڈیٹو نیٹر یا ایکٹیویشن سسٹم کی شناخت اس طرح کی جا سکتی ہے کہ:
پش بٹن کی صورت میں ایک مٹھی بند یا جیب پر ہاتھ رکھا ہو گا۔پلیٹیں یا ننگے تاروں کی صورت میں شرٹ یا قمیض کی آستینیں کلائیوں سے نیچے لٹکی ہوں گی۔پارے کی صورت میں بازو کھول کر چل رہا ہو گا۔
خود کش بمبار کو کس طرح پکڑا اور کس طرح غیر مسلح کیا جا سکتا ہے؟
بغیر شک پیدا کیے دو افراد سامنے سے اور پیچھے سے قابو کریں۔

*فوراً حملہ آور کے ہاتھوں کو پھیلا دیں۔ (صرف ہاتھوں کو بازؤوں کو نہیں)* ہتھیلیوں کو انگوٹھوں اور شہادت کی انگلی کے بیچ سے پکڑیں۔خود کش کو قابو کرتے ہی شور مچا دیں۔مدد ملتے ہی جتنی جلدی ہو سکے بارود کو خود کش حملہ آور کے جسم سے الگ کر دیں۔بیٹری اور تاروں کو دھماکہ خیز مواد سے کھینچ کر الگ کریں۔
یاد رہے کہ خود کش بمبار کو سر میں گولی مار کر بھی اس کے مقصد سے روکا نہیں جا سکتا۔ *سر میں گولی لگنے کے بعد بھی انسان کا دماغ 4 سیکنڈ تک کار آمد رہتا ہے* اور کسی بھی بم کو ڈیٹو نیٹ کرنے کے لیے یہ وقت کم نہیں۔

*ضروری ہدایات:*
(مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، اقلیتوں کی عبادت گاہوں، اجتماعی مقامات، تقریبات، جلسے، جلوسوں، حساس مقامات اور دیگر اجتماعات کی جگہوں پر):
ہر فرد کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے۔مکمل جامہ تلاشی لی جائے۔کسی کو بھی بڑا بیگ یا پارسل مجمع میں نہ لے جانے دیں۔تقریب ختم ہونے پر مجمع کو یک مشت باہر نہ جانے دیں۔ڈیوٹی کے اوقات میں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو کیمرہ یا موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔

*عام شہری کسی بھی مشکو ک چیز یا مشتبہ شخص کو چھونے یا پکڑنے کی کوشش نہ کریں۔ ان کا یہ عمل ان کے اپنے یا دیگر کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔*

بشکریہ: سندھ پولیس سیکورٹی ہدایت نامہ (اب تک ٹی وی)
تحقیق و تیار کنندہ: حسنین اشرف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

انتطامیہ اُردو صفحہ

انتطامیہ اُردو صفحہ

One thought on “خود کش بمبار کی شناخت، اسے پکڑنے اور غیر مسلح کرنے کا طریقہ”

  1. Sahirsami06@gmail.comSahir Sami says:

    Too good..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top