ہوس کو پوجنے والے پجاری آج نکلیں گے

News-1.jpg

ہوس کو پوجنے والے پجاری آج نکلیں گے
محبت کا تماشا ہے مداری آج نکلیں گے

لگیں گے نرخ عصمت پہ،جمے گی ہر طرف بازی
حیا سے کھیلنے والے جواری آج نکلیں گے

ہزاروں پھول سولی پر چڑھیں گے آج پھر عابی
خدایا رحم گلشن پر،شکاری آج نکلیں گے،

عابی مکھنویؔ

عابی مکھنوی

عابی مکھنوی مصنف اور شاعر ہیں اور معاشرے کے مختلف پہلووں پر لکھتے اور شاعری کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top