جی بھر کر سوئیں اور 15 لاکھ روپے تنخواہ پائیں

article-4.jpg

شنگھائی کی ایک کپمنی کو اپنی مصنوعات چیک کرنے کیلئے پروفیشنل سونے والے لوگ چاہئیں، جنہیں یہ سالانہ 1لاکھ یوآن تنخواہ ادا کریگی۔

بیجنگ : صبح کے وقت جاگنا کس کو گراں نہیں گزرتا مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں نیند سے بہت پیار ہوتا ہے ۔ ایسے لوگوں کیلئے چین میں ایک نوکری ہے جہاں ایک کمپنی کو پروفیشنل سونے والے درکار ہیں۔ ویب سائٹ چائناٹوپکس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کی یہ کمپنی فوڈ سپلیمنٹ بناتی ہے ۔ اسےاپنی مصنوعات چیک کرنے کیلئے پروفیشنل سونے والے لوگ چاہئیں، جنہیں یہ سالانہ 1لاکھ یوآن (تقریباً15لاکھ روپے ) تنخواہ ادا کریگی۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو سپلیمنٹ کھا کر سونا ہوگا اور پھر اس کے اثرات کے متعلق کمپنی کو رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ تاہم اس میں شرط یہ ہے کہ ان لوگوں کو محض سونا نہیں ہو گا بلکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نیند کے تناسب سے مختلف انداز اور اوقات میں سونا ہو گا۔ مثال کے طور پر ایک سافٹ ویئر پروگرامر کی نیند دن کی نارمل نوکری کرنیوالے شخص کی نیند کی نسبت بہت مختلف ہوتی ہے وہ بہت بے ترتیب انداز میں نیند لیتا ہے چنانچہ یہ نوکری حاصل کرنیوالوں کو ہر انداز میں سونا ہوگا۔ اس نوکری کیلئے کوئی تجربہ درکار نہیں ، بس امیدواروں کو ہمہ وقت کی نیند سے پیار ہونا چاہیے۔

انتطامیہ اُردو صفحہ

انتطامیہ اُردو صفحہ

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top