چیف جسٹس کا تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصول کرنے پر نوٹس

11.jpg

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصول کرنے پر نوٹس لے لیا۔ بیرون ملک شہریوں سے شناختی کارڈ کے اجراء اور منسوخی پر زائد فیس وصول کی جا رہی تھی۔

تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصولی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ اجراء فیس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 22 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی 31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس بیرون ملک مقیم پاکستانی کی درخواست پر لیا ہے۔

انتطامیہ اُردو صفحہ

انتطامیہ اُردو صفحہ

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top